Apr 28,2022
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم-2 موٹروے کے لیے کیپیٹل
اسمارٹ سٹی انٹرچینج کی منظوری دے دی ہے۔
رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں موسمِ بہار کا آغاز اس اچھی خبر سے
ہوا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کیپیٹل اسمارٹ سٹی انٹرچینج کو منظور کر لیا
ہے۔ متعلقہ حکام نے ایم-2 موٹروے پر انٹرچینج کی منظوری دی ہے جو ہاؤسنگ اسکیم کے
ماسٹر پلان کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
کیپیٹل اسمارٹ سٹی ایک اچھی شہرت کی حامل اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ہاؤسنگ
سوسائٹی ہے جو مقامی اور بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کو رہائشی اور کمرشل پلاٹ فراہم کرتی ہے۔ اسلام
آباد میں کیپیٹل اسمارٹ سٹی شاندار لوکیشن اور بہترین ماحول کے ساتھ ساتھ کم قیمت
میں مکانات، اپارٹمنٹس، اور دلکش ولاز کے لیے مشہور ہے۔ 4 فروری 2022ء کو یہ
انٹرچینج بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے 7
مارچ 2022ء کو ایف-ڈی-ایچ-ایل کو باضابطہ خط کے ذریعے اس انٹر چینج کی منظوری سے
آگاہ کیا گیا۔
یہ انٹر چینج ایم-2 موٹروے کے 333-3322کے ایم کے مقام پر
واقع ہو گا۔ ایف-ڈی-ایچ-ایل نیشنل ہائی وے
اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق اس منصوبے پر جلد از جلد کام کا آغاز کرے گی۔
کیپیٹل اسمارٹ سٹی کم قیمت پر خریداروں کو پلاٹس مہیا کرتی
ہے۔ اس نئے روٹ کے بننے کی وجہ سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ، گیٹ ایریا، اوورسیز سینٹرل، اور
اوورسیز ایسٹ بلاک کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی قیمتیں ڈبل ہو جائیں گی اور جڑواں
شہروں کے درمیان فاصلہ بھی کم ہو جائے گا۔ اس روٹ کے مکمل ہونے کے بعد لوگوں کی
سفری مشکلات ختم ہو جائیں گی اور وہ پرسکون سفر کا لطف اٹھا سکیں گے۔
اس انٹر چینج کی منظوری کیپیٹل اسمارٹ سٹی کے لیے ایک قابلِ
فخر بات ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کی وجہ سے پراپرٹی مارکیٹ میں ایک بہت بڑی بنیادی
تبدیلی آئے گی۔ آرکا کنسلٹنٹ، جو کہ حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ ڈیلرز ہیں، کی
مدد سے بہترین رہائشی اور کمرشل پلاٹس خریدے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد اور لاہور میں واقع آرکا کنسلٹنٹس لوگوں کو اپنی
خدمات فراہم کرتے ہیں کہ وہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں انویسٹمنٹ کر کے منافع کمائیں۔
اسمارٹ سٹی میں انویسٹمنٹ کے آغاز سے اچھے منافع کی شروعات کی جا سکتی ہے۔